معروف پاکستانی فٹبالر ملا باقر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے پسنی ائیرپورٹ کراس کے قریب گاڑی الٹنے کے باعث معروف فٹبالر ملا باقر جاں بحق جبکہ 6 دیگرکھلاڑی زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق کھلاڑی پسنی میں آل مکران ٹورنامنٹ میں حصہ لینے جارہے تھے، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ضلع پشین میں بھی گاڑی الٹنے کے باعث تین خواتین زخمی ہو گئیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں