Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق الیکشن کمشنر پی سی بی کے خلاف وزیر اعظم کو خط

کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے پی سی بی کے سابق الیکشن کمشنر شہزاد فاروق رانا کے خلاف وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ہے۔

کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے جس میں پی سی بی کے سابق الیکشن کمشنر شہزاد فاروق رانا کی مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ کے پرجوش شائقین کے طور پر ہم اسپورٹس میں انصاف، شفافیت اور قانون کی حکمرانی کے لیے ان مسائل کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ہم پی سی بی کے سابق الیکشن کمشنر کے طور پر شہزاد فاروق رانا کے خلاف باضابطہ شکایت درج کروانا چاہتے ہیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہزاد فاروق رانا کے دور میں متعدد بے ضابطگیاں اور اقدامات دیکھنے میں آئے ہیں۔ یہ اقدمات انصاف، دیانتداری اور انصاف کے بنیادی اصولوں کی بھی خلاف ورزی تھے۔

کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے مختلف ریجنز میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تفصیلات بھی شیئر کردیں ہیں۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہماری شکایات کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات شروع کی جائیں۔ اختیارات کے غلط استعمال پر شہزاد فاروق رانا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version