قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز نے ذاتی مصروفیات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ مارک کولز جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں قومی ویمن ٹیم کے ہمراہ کام نہیں کرینگے۔
پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی مارک کولز کی خدمات کا معترف ہے، قومی ویمن ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان جلد کردے گا۔
واضح رہے کہ مارک کولز کی تقرری سابق چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کی تھی، مارک کولز 2017 سے 2019 تک قومی ویمن ٹیم کے کوچ رہے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
