Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کو کوئی ’’اسپیشل ٹریٹمنٹ‘‘ نہیں ملے گی، بھارت کا دوٹوک بیان

بھارت نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کو اضافی سیکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے دوٹوک بیان جاری کردیا ہے۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندم باگچی کا جمعہ کو ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی میزبانی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی بقیہ ٹیموں کی طرح ہی کی جائے گی۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے رپورٹس دیکھی ہیں لیکن پاکستان ٹیم کی میزبانی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی بقیہ ٹیموں کی طرح ہی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سوال ہماری سیکیورٹی ایجنسیوں اور ایونٹ کے منتظمین سے پوچھا جائے تو بہتر ہوگا لیکن ہمیں امید ہے کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی دیگر ٹیموں کو بھی ضروری سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ارندم باگچی کہتے ہیں ہمارے لیے پاکستان کسی بھی دوسری ٹیم کی طرح اہم ہے اور پاکستان ٹیم کے لیے کوئی ’’اسپیشل ٹریٹمنٹ‘‘ نہیں ہوگی لیکن جہاں جہاں درکار ہوا وہاں فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سیکیورٹی گارنٹی ملنے پر ہی پاکستانی ٹیم کو بھارت بھیجا جائے گا۔

اجلاس میں قومی ٹیم کی سیکیورٹی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ جلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سیکیورٹی گارنٹی ملنے پر ہی ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے بھارت روانہ کیا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version