Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وسیم اکرم پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر ویڈیو دیکھ کر مایوس

سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر پی سی بی کی ویڈیو دیکھ کر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان کی 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر جشن کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس پر سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے صدمے اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے ویڈیو میں 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان عمران خان کو نذر انداز کرنے پر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’’سری لنکا پہنچنے سے قبل طویل پروازوں اور گھنٹوں کے سفر کے بعد مجھے جھٹکا اس وقت لگا جب میں نے پی سی بی کی کرکٹ کی تاریخ پر مبنی ویڈیو میں عمران خان نذر انداز ہوتے دیکھا تو‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر عمران خان عالمی کرکٹ کا ایک آئکن ہیں اور اپنے دور میں انہوں نے پاکستان کے لیے ایک مضبوط یونٹ تیارکیا اور ایک راستہ فراہم کیا۔ پی سی بی کو ویڈیو ڈیلیٹ کرکے معافی مانگنی چاہیے‘‘۔

واضح رہے کہ پاکستان کی 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پی سی بی نے کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں پر مبنی ایک ویڈیو جاری کی تھی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1691091543350771712?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1691091543350771712%7Ctwgr%5Eddc49b667b4f81d9ddb1898fdc353527315a4a8e%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=http%3A%2F%2Fstaging.bolnews.com%2Furdu%2Fsports%2F2023%2F08%2F281038%2F

ویڈیو میں تمام لیجنڈ کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جب کہ ویڈیو میں جاوید میانداد، وسیم اکرم، شعیب اختر، وقار یونس، شاہد آفریدی، اور بابر اعظم شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ویڈیو میں پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں یادگار فتوحات بشمول 1992 ورلڈ کپ، 2009 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ اور چیمپئنز ٹرافی 2017 کو شامل کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں کرکٹ کے بڑے ناموں کو شامل نہ کرنے اور دورانیہ کم رکھنے پر کرکٹ شائقین کی جانب سے کڑی تنقید بھی سامنی آئی ہے۔

عمران خان کے علاوہ ویڈیو میں سعید انور اور محمد یوسف کا بھی شامل نہیں کیا گیا ہے جو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کے بڑے نام ہیں اور انہوں نے اپنے کارناموں سے ملک کا نام ساری دنیا میں روشن کیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version