Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم اگست کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اگست 2023 کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔

بابر اعظم تیسری مرتبہ مینز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں جب کہ انہوں نے گزشتہ ماہ غیر معمولی پرفارمنس کے باعث یہ ایوارڈ جیتا ہے.

اگست کی نامزدگیوں میں بابر اعظم کے ساتھ قومی ٹیم کے نائپ کپتان شاداب خان اور ویسٹ انڈیز کے ہارڈ ہٹر نکولس پورن بھی شامل تھے۔

اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’’اگست 2023 کے لیے آئی سی سی پلیئر آف منتھ نامزد ہونے پر خوش ہوں، پچھلا مہینہ ٹیم اور میری لیے غیر معمولی رہا‘۔

انہوں نے کہا کہ اتنے عرصے بعد ایشیاکپ کا پاکستان آنا جب کہ ملتان اور لاہور کے پرجوش اور کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگوں کے سامنے کھیلنا بہت اچھا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے میں دوسری مرتبہ 150 سے زائد اسکور کرنے اور وہ بھی ملتان میں اپنے ہی لوگوں کے سامنے کرنے پر خوشی دوبالا ہوگئی۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ ماہ ون ڈے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے افغانستان کے خلاف سیریز میں لگاتار دو نصف سنچریوں کے ساتھ شاندار کم بیک کیا۔

علاوہ ازیں بابر اعظم نے اپنی غیر معمولی پرفارمنس جاری رکھتے ہوئے ایشیاکپ کے آغاز میں نیپال کے خلاف 131 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسی دوران کپتان نے اہم سنگ میل بھی حاصل کیا اور تاریخ میں 19 ون ڈے سنچریاں مکمل کرنے والے تیز ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version