Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیا کپ سے باہر ہونے پر بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھنا شروع

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھادیا۔

ایشیاکپ کے براڈ کاسٹر کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے بابراعظم کی کپتانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخری لمحات میں زمان خان اور شاہین آفریدی اچھی بولنگ کررہے تھے لیکن انہیں فیلڈنگ میں سپورٹ نہیں ملی، جس کا قصوروار کپتان ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب شاہین آفریدی اور زمان خان سلو گیندیں کروارہے تھے تو بابراعظم نے فیلڈر اوپر کیوں نہیں اور پھر جب سری لنکا کی اچھی شراکت قائم ہوئی تو انہیں اچھے بولرز کو لگانے کے بجائے پارٹ ٹائم بالرز سے بولنگ جاری رکھی۔

گوتم گمبھیر نے بابراعظم کو مشورہ دیا کہ درمیانی اوورز میں زیادہ جارحانہ انداز، وکٹیں لینے پر توجہ مرکوز کرنا، ہی آپ کو میچ جتواسکتا ہے۔ بابر کو اپنی کپتانی بہتر کرنا پڑے گی کیونکہ ون ڈے کرکٹ ایک غلطی بھی بھاری پڑسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version