ورلڈ کپ کے لیے ایشیاکپ والے اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان کے معاملے پر قومی سلیکشن کمیٹی کا کپتان بابر اعظم سے رابطہ ہوا ہے جب کہ بابر اعظم ورلڈ کپ اسکواڈ پر کل سلیکشن کمیٹی سے اہم ملاقات کریں گے۔
سلیکشن کمیٹی ممبران کی آج لاہور میں ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد ایشیاکپ والے اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کی ورلڈ کپ میں شرکت خطرے میں پڑگئی
نسیم شاہ اگر ورلڈ کپ سے باہر ہوئے تو چار فاسٹ بولرز کے ناموں پر مشاورت ہوئی اور زمان خان سمیت حسن علی، محمد حسنین اور شاہ نواز دھانی کے ناموں پر غور کیا گیا۔
پاکستان کا ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان اگلے تین سے چار روز میں ہونے کا امکان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
