Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈ کپ 2023؛ کیون پیٹرسن نے پاکستان کو خطرہ قرار دے دیا

سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کو خطرہ قرار دیا ہے۔

کیون پیٹرسن نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کے نام بتائے ہیں جس میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔

کیون پیٹرسن نے پاکستان کو غیر متوقع کارکردگی دکھانے کی وجہ سے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’میدان میں پاکستان ٹیم کی استعداد انہیں ایک ایسی ٹیم بناتی ہے جسے کبھی کم نہیں سمجھا جاسکتا اور وہ ہمیشہ اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘‘۔

انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ فتح کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو بھی ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم قرار دیا ہے جو ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

43 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ ایشیاکپ میں ان کی حالیہ پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے اور خاص طور پر ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہونے کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کو بھی ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version