قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ولیمے کے لیے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ولیمے کے لیے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ دولہا دلہن کے لیے خصوصی اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔
ہوٹل میں پانچ سو سے زائد مہمانوں کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آفیشلز سمیت کھلاڑیوں، دوستوں اور فیملی ممبران کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انشا آفریدی اپنے پیا شاہین آفریدی کے گھر سدھار گئیں
مہمانوں کو آمد پر جوس دیا جائے گا جب کہ منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس کا بھی بندوبست کیا گیا ہے اور مین کورس میں نان روٹی، بریانی، لیمب قورمہ، چکن ریشمی کباب، تندوری لیمب چانپ اور پراؤنز رکھے گئے ہیں، میٹھے میں ہمالیہ اور گرم گلاب جامن رکھے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی کی شادی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے ہوئی ہے جب کہ رخصتی کی تقریب 19 ستمبر کو ڈی ایچ اے کے نجی بینکوئٹ میں ہوئی تھی۔ شاہین اور انشاء کا نکاح رواں سال 23 فروری کو ہوا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
