Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق انگلش کرکٹر نے ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو پاکستان سے بہتر قرار دے دیا

سابق انگلش کرکٹر ڈومینک کارک نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان سے بہتر قرار دیا ہے۔

ڈومینک کارک نے ورلڈ کپ 2023 کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی ہے۔

52 سالہ کھلاڑی جو اپنے شاندار کرکٹ تجزیے کے لیے جانے جاتے ہیں، انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسے بدحواس ٹیم قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ انہیں دیکھیں تو پاکستان ٹیم اس وقت بدحواس نظر آرہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ ان کے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا کوئی موقع نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو نظر انداز نہیں کرسکتے جب کہ انہوں نے بھارت کو پاکستان سے بہتر اور مضبوط ٹیم قرار دیا ہے۔

بھارتی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے ڈومینک کارک کہتے ہیں ’’اس وقت بھارتی ٹیم زیادہ مضبوط نہیں آرہی ہے جب کہ پاکستان ٹیم ابھی ایسی نہیں لیکن ہم انہیں نظر انداز بھی نہیں کرسکتے‘‘۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے جس میں کل 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کے درمیان میچز 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version