Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت جانے سے قبل افغان ٹیم سے اہم طالبان کمانڈر کی ملاقات

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کےلیے بھارت جانے سے قبل افغان کرکٹ ٹیم نے طالبان رہنما انس حقانی سے ملاقات کی۔

افغان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل نے اسکواڈ کی روانگی سے پہلے کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ کی جس میں اہم طالبان رہنما انس حقانی نے ورلڈکپ میں کامیابی کےلیےخصوصی دعا بھی کرائی۔

میگاایونٹ میں افغانستان اپنا پہلا میچ سات اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلےگا جب کہ جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔

افغان اسکواڈ ورلڈکپ کے لیے بھارت پہنچ چکا ہے جہاں کھلاڑیوں نے آرام کرنے کے بعد خود کو وارم اپ کرنا شروع کر دیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version