Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشین گیمز؛ بھارت کو شکست دے کر پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز والی بال کوارٹر فائنل مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان والی بال ٹیم نے بھارت کے خلاف پہلا سیٹ 21،25 سے جیتا جب کہ دوسرے سیٹ میں بھی جارحانہ آغاز کے ساتھ 20،25 سے اپنے نام کیا۔

پاکستان ٹیم نے تیسری گیم 23 کے مقابلے میں 26 پوائنٹ سے جیتی جب کہ پاکستان نے بھارت کو 0،3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان والی بال ٹیم نے بھارت کو ہرا کو ایشین گیمز میں پہلی مرتبہ پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version