Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشین گیمز اسکواش؛ ٹیم ایونٹ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

ایشین گیمز اسکواش کے ٹیم ایونٹ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔

ایشین گیمز اسکواش کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے سلور میڈل حاصل کرلیا، فائنل کے پہلے میچ میں ناصر اقبال نے بھارتی حریف کو 0-3 سے شکست دی۔

دوسرے  میچ میں بھارتی پلیئر سارو گھوشال نے محمد عاصم کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرایا، گولڈ میڈل کا فیصلہ کن میچ پاکستان کے نور زمان اور ابھے سنگھ کے درمیان ہوا۔

ابھے سنگھ نے پہلے سیٹ میں نور زمان کو 7-11 سے شکست دی لیکن نور زمان نے اگلے 2 سیٹ 9-11 اور 8-11 سے جیتے۔

تیسرے سیٹ میں بھی نور زمان 7-9 سے برتری لئے ہوئے تھے لیکن ابھے سنگھ نے چوتھا سیٹ 9-11 سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔

پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی سنسنی خیز مقابلہ ہوا، نور زمان میچ پوائنٹ حاصل کرچکے تھے لیکن آخری سیٹ میں ابھے سنگھ نے بہترین کم بیک کیا اور مقابلہ 10-12 سے جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version