آسٹریلوی کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنی ون ڈے ورلڈ الیون کی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کپتان بابر اعظم کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان میں اضافی ٹیلںٹ موجود ہیں جو پریشر میں بھی کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے بابر اعظم کا موازنہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے کرتے ہوئے کہا کہ بابر شاید دوسرے کھلاڑیوں سے چھوٹے ہیں جب کہ وہ ویرات کوہلی سے صرف چند رنز پیچھے ہیں لیکن پھر بھی ان کے نمبرز ناقابل یقین ہیں۔
آسٹریلوی ٹاپ آرڈر بلے باز عثمان خواجہ کہتے ہیں کہ بابر اعظم میں دفاعی اور حملہ آور ہوکر کھیلنے کی صلاحیت ہے جب کہ وہ فطری صلاحیت کے حامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بابر کو دیکھا ہے جب بولر اچھی گیند بازی کررہے ہوں تو وہ ان کے اوپر بھی حملہ آور ہوکر کھیلتے ہیں اور وہ مڈ آف سے لے کر کور کے درمیان کہیں بھی شارٹ مار دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب زیادہ تر کھلاڑی سنگل ڈبل لینے کی کوشش کرتے ہیں تو بابر اعظم تیزی سے کھیلتے ہیں اور گیپ ڈھونڈ کر چوکے جڑ دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کے کپتان ایک اچھے کھلاڑی ہیں جو اسپن بولنگ کو بھی مہارت سے کھیلتے ہیں جب کہ ان میں تمام خصوصیات موجود ہیں جس کے باعث میں انہیں ٹیم میں ویرات کوہلی کے بعد چوتھا نمبر پر رکھوں گا۔
آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین نے بابر اعظم کے منفرد کھیل کے انداز کو اجاگر کیا اور کہا کہ وہ اوپر اٹھتی گیند کو بھی زمین کی جانب کھیلتے ہیں اور سیدھے شارٹس مارتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک ورسٹائل کھلاڑی ہیں جو قدرتی طور پر تیز رفتار کھیل کھیلتے ہیں، جب آپ کھیلنے بھارت جارہیں ہوں اور جہاں گیند زیادہ باؤنس نہیں کرتا ہو تو انہیں آؤٹ کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم اس وقت آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بلے باز ہیں جو ون ڈے میں 5 ہزار 409 رنز کرچکے ہیں جب کہ انہوں نے 19 سنچریوں کے ساتھ 28 نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
