Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی کی دوڑ میں شامل

سعودی عرب فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی کی دوڑ میں شامل ہوگیا ۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزبانی کا ارادہ اس امر کی واضح دلیل ہے کہ مملکت نے ہمیشہ دنیا میں امن و محبت کے پیغام کوپھیلایا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ امن وسلامتی کے پیغام کو پھیلانے کے لیے کھیل اس کے سب سے اہم اورنمایاں پہلوؤں میں سے ایک ہے کیونکہ اس کے ذریعے مختلف نسلوں اورثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو آپس میں ملنے کا موقع ملتا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے اسپورٹس پرخصوصی توجہ دی ہے۔ اب تک 50 سے زائد انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیے جن میں فٹبال، گالف، ڈیجیٹل اسپورٹس، ٹینس، گھڑ سواری سمیت دیگر اسپورٹس ایونٹ شامل ہیں جن کی عالمی سطح پرمملکت نے میزبانی کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں