بھارت کو آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی میزبانی سے کروڑوں کی آمدن متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے بینک آف بروڈا کے معیشت دانوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والا آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ملک کی معیشت میں 22 ہزار کروڑ بھارتی روپے شامل کرے گا۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ میگا ایونٹ آج سے شروع ہو گا اور نومبر تک جاری رہے گا، اس ایونٹ کے میچز 10 شہروں میں کھیلے جائیں گے، اس سلسلے میں شائقین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے جس سے سفر اور ہوٹلنگ سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔
اس میگا ایونٹ کا انعقاد بھارت میں 2011 کے بعد اب کیا گیا ہے اس لیے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تین ماہ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں ریٹیل سیکٹر میں بڑے پیمانے پر خریدو فروخت کی جائے گی۔
معاشی ماہرین یہ توقع ظاہر کررہے ہیں کہ اس سال 2019 کی 552 ملین ویورشپ کو دیکھتے ہوئے اس بار ٹی وی اور دیگر اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر اس سے بھی زیادہ ویورشپ ہوسکتی ہے جس سے 10 ہزار سے 12 ہزار کروڑ ریونیو جمع ہوسکتا ہے۔
بھارتی معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کی وجہ سے فینز کے لیے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے، جس سے اکتوبر سے نومبر تک مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح 0.15 سے 0.25 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
