Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف فٹبالر نیمار جونیئر کے گھر بیٹی کی پیدائش

برازیل کے مشہور و معروف فٹبالر نیمار جونیئر اور ان کی گرل فرینڈ برونا بیانکارڈی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

حال ہی میں برونا بیانکارڈی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔

انہوں نے لکھا کہ ہماری ’ماوی‘ ہماری زندگی مکمل کرنے کے لئے پہنچ گئی ہے، خوش آمدید بیٹی، ہم آپ سے پہلے ہی بہت پیار کرتے ہیں، ہمیں بطور والدین منتخب کرنے کا شکریہ۔

انہوں نے اپنی بیٹی کے نام کے معنی بھی بتائے اور لکھا کہ ماوی کے معنی ’میری زندگی‘ کے ہیں۔

اس پوسٹ پر مداحوں اور ساتھی فٹ بالرز کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version