Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشین فٹسال چیمپئن شپ: اسرائیل کے حمایتی بھارت کو فلسطین کے ہاتھوں شکست

ایشین فٹسال چیمپئن شپ میں اسرائیل کے حمایتی بھارت کو فلسطین کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  دوشنبہ انڈور اسٹیڈیم میں ایشین کپ 2024 کے فٹسال ٹورنامنٹ مقابلے میں فلسطین نے بھارت کو شکست  دے دی۔

فلسطین نے بھارت کو ایشین کپ 2024 کے کوالیفائر میں 5-6 سے ہرایا۔

فلسطین کی جانب سے موسیٰ حرارہ، ظہیر السامحی، احمد محمد اور احمد مسریٰ نے گولز اسکور کیے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

https://twitter.com/afcasiancup/status/1712097808612983115

چار ٹیموں کے گروپ میں بھارتی ٹیم آخری نمبر پر رہی جبکہ فلسطین  نے گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

میزبان تاجکستان اور میانمار نے 2،2 میچز میں کامیابی حاصل کرکے  اگلے مرحلے  کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version