پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کو بڑا سرپرائز دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے لیے ویسٹرن ریلوے نے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ممبئی سے احمد آباد تک سپر فاسٹ خصوصی ٹرین چلائی جائے گی، خصوصی ٹرین شائقین کرکٹ کو احمدآباد سے اتوار کو واپس ممبئی بھی پہنچائے گی۔
شائقین کرکٹ خصوصی ٹرین کی آن لائن ٹکٹیں بھی خرید سکتے ہیں، خصوصی ٹرین کی ٹکٹوں کے لیے خصوصی قیمتیں بھی رکھی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ پاک بھارت میچ کیلئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظاما ت کیے گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
