Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’تاریخی فیصلہ‘ آئی او سی نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کو شامل کرلیا

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹٰی (آئی او سی) نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کو شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

کرکٹ شائقین کے لیے ایک خوشی کی خبر سامنے آئی ہے، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے امریکہ میں منعقد ہونے والے اولمپک گیمز لاس اینجلس 2028 میں کرکٹ کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے ساتھ آئی او سی کے ایگزیکٹیو بورڈ نے مزید چار کھیلوں کو بھی شامل کیا ہے جن میں بیس بال یا سافٹ بال، فلیگ فٹبال، لیکروس اور اسکواش کے گیمز شامل ہیں۔

آئی او سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ’’کرکٹ کے دنیا بھر میں 2.5 بلین سے زائد شائقین موجود ہیں اور یہ اقدام نئے ممالک اور کمیونٹیز کو بھی جڑنے کا انمول موقع فراہم کرے گا‘‘۔

آئی او سی کے صدر تھامس باک کہتے ہیں ’’اولمپک تحریک کو امریکہ اور عالمی سطح پر نئے کھلاڑیوں اور مداحوں کے ساتھ جڑنے کا موقع ملے گا‘‘۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز اور ویمنز کرکٹ کے لیے چھ ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کی تجویز پیش کی ہے جب کہ ایونٹ میں مینز اور ویمنز کی ٹی ٹوئنٹی کی سرفہرست چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

یاد رہے کہ کرکٹ دنیا کی تقریباً نصف آبادی میں کھیلی جاتی ہے اور کرکٹ کو صرف ایک مرتبہ 1900 کے پیرس اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا۔

اس موقع پر صرف ایک میچ ہی کھیلا گیا جس میں برطانیہ نے میزبان فرانس کے خلاف گولڈ میڈل حاصل کیا تھا جب کہ یہ میچ دو دن پر محیط تھا جس میں فرسٹ کلاس میچ کی طرح 4 اننگز شامل تھیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version