Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مکی آرتھر کا بڑا دعویٰ، بھارتی ٹیم کو بھی خبردار کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو خبردار کردیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہفتے کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کا بڑا ٹاکرا ہوا جس میں قومی ٹیم کو 7 وکٹوں سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے طنز کرتے ہوئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا ہوم ایونٹ قرار دیا۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے میچ کے دوران کوئی بھی پاکستانی موسیقی نئی چلائی گئی جس کے باعث یہ ایونٹ آئی سی سی کے ایونٹ کی جگہ بھارتی کرکٹ کا ہوم ایونٹ کی طرح محسوس ہوا۔

خیال رہے کہ بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد ماہرین نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کردیا ہے۔

تاہم قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سیمی فائنل تک پہنچنے کے حوالے سے پر اعتماد ہیں جب کہ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کردیا ہے کہ فائنل میں اسی مقامل پر پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم بہت اچھی کرکٹ ٹیم ہے اور مجھے لگتا ہے کہ راہول ڈریوڈ اور روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم بہت اچھا پرفارم کررہی ہے۔ فائنل میں بھارتی ٹیم سے پاکستان کے دوبارہ مقابلے کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اب تک تین میچز کھیل چکا ہے جس میں انہیں ایک میں شکست جب کہ دو میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اب بھی پاکستان کے 6 راؤنڈ میچز باقی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version