ورلڈکپ کے 15 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو 39 رنز شکست دے دی ہے۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا 15 واں میچ نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان دھرم شالا کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
اس میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 207 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نیدرلینڈز کی بیٹنگ
نیدرلینڈز کی جانب سے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز ناقابل شکست 78 رنز بناکر نمایاں رہے اور آریان دت 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ روئیلوف وین ڈیر مروے 29، سائبرینڈ اینجلبرچٹ 19 اور میکس او ڈاؤڈ 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگڈی، ماکرو جانسین اور کاگیسو ربادا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ گیرالڈ کوئیٹزی اور کیشو مہاراج ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
جنوبی افریقہ کی بیٹنگ
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 207 ڈھیر ہوگئی جب کہ ڈیوڈ ملر 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔
علاوہ ازیں کیشو مہاراج 40، کپتان باووما 16، ڈی کوک 20، وینڈر ڈوسن 4، مارکرم 1 اور کلاسن 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جانسن 9 ، کوئزے 22 اور رباڈا 9 رنز ہی اسکور کرسکے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک 3 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جب کہ ڈی لیڈا، پاؤل وین میکرین اور وین ڈر میروی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ نیدر لینڈز کے خلاف جنوبی افریقہ کی ون ڈے میں یہ پہلی شکست ہے جب کہ نیدرلینڈز نے گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
