پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پی سی بی کی دوبارہ پیشکش سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل انہیں پی سی بی کی جانب سے کال آئی تھی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوبارہ پیشکش کی گئی ہے۔
محمد وسیم نے کہا کہ چیزوں کو ہمیں بہتر کرنا ہو گا، جن چیزوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ کہ ہم نے بطور ٹیم کیسے چلنا ہے۔
سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ آپ 2 یا 3 لوگوں کیساتھ چلیں باقیوں کوچھوڑ دیں۔ اس وقت بابراعظم کیلئے یہی سیکھنے کا موقع ہے، اللہ کرے آگے چل کر ٹیم جتوا دے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ جب آپ جیتنے کیلئے جاتے ہیں اور ہارجاتے ہیں تو پھر ہار آپ کے گلے میں ہی پڑنی ہے باقیوں کا نام اس میں نہیں آئے گا، کیونکہ بعد میں باتیں کھل جاتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
