Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف شکست کا ذمہ دار ناقص بولنگ اور فیلڈنگ کو قرار دے دیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کی ذمہ داری ناقص بولنگ اور فیلڈنگ پر عائد کردی۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 18 واں میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان کو 62 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم 305 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

شکست کے بعد ٹیم سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے اننگز کے آخر میں بولرز کے کم بیک کرنے پر ان کی تعریف کی اور ابتدائی اوورز میں خراب پرفارمنس کا ذمہ دار خراب فیلڈنگ اور بولنگ کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا ’’ابتدائی 34 اوورز ہمیں بہت مہنگے پڑے جب کہ آخری کے 15 اوورز کا کریڈٹ فاسٹ اور اسپن بولرز کو جاتا ہے، جنہوں نے لائن اور لینتھ سے بولنگ کی‘‘۔

بعد ازاں کپتان نے بیٹنگ میں موجود خامیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ایک بڑی شراکت قائم کرنے میں ناکام رہی اور یہ وہ کام ہے جو ہم کرسکتے تھے۔ ہم نے شروعات اچھی کی لیکن ہم نے چھوٹی شراکتیں قائم کی جب کہ ہمیں درمیان میں بڑی شراکت کی ضرورت تھی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے 134 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا تھا لیکن بعد ازاں کوئی بھی بلے باز بڑی شراکت بنانے میں ناکام رہا اور وقفے وقفے سے ٹیم کی وکٹیں گرتے چلی گئیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version