Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب کا ای اسپورٹس ورلڈکپ کا اعلان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں ای اسپورٹس ورلڈکپ کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ای اسپورٹس ورلڈکپ ٹورنامنٹ 2024 کے موسم گرما میں ریاض میں منعقد ہوگا جو کہ ہر سال سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد کیا جائے گا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ورلڈکپ ٹورنامنٹ برائے الیکٹرانک کھیل اسٹیبلشمنٹ کا بھی اعلان کیا ہے جب کہ یہ غیر منافع بخش ادارہ ہوگا جس کے تحت ہر سال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا کرے گا۔

ورلڈ کپ ٹورنامنٹ برائے الیکٹرانک کھیلوں کی میزبانی سے سعودی عرب عالمی مقابلوں کی میزبانی کے حوالے سے دنیا کا اہم مرکز سمجھا جائے گا۔

مختلف کلبوں کے شرکاء مختلف قسم کے کھیلوں میں حصہ لیں گے اور تمام ہی ای اسپورٹس ورلڈکپ چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کا مقصد 250 ڈومیسٹک کمپنیاں قائم کرنا ہے جس سے 39 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور 2030 تک سعودی عرب کی جی ڈی پی میں 50 بلین ریال تک حصہ ڈالیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version