سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ذاتی چیٹ لیک کرنے کی مذمت کردی ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ذاتی واٹس اپ چیٹ لیک کرنے پر سابق کھلاڑیوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے جب کہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے اس عمل کو اخلاقیات کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ’’معافی چاہتا ہوں لیکن یہ ایک شرمناک حرکت ہے، آپ ایسا نہیں کرسکتے، آُپ اپنے ملک کو بدنام نہیں کرسکتے، آپ اپنے ہی کھلاڑیوں کو بدنام نہیں کرسکتے‘‘۔
https://twitter.com/_TeamGreen123/status/1718927116233056333?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1718927116233056333%7Ctwgr%5Ecd9e58ac6b6e75f4f1e4687d85b5a5dd8a74e369%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fshahid-afridi-condemns-invasion-of-babar-azams-privacy
انہوں نے سوال اٹھایا ’’آپ کسی کے ذاتی میسجز کیسے لیک کرسکتے ہیں؟ بابر اعظم ہمارے کپتان ہیں؟
شاہد آفریدی نے معروف ٹی وی میزبان وسیم بادامی کا حوالہ دیتے کہا ’’یہ کیسا فعل ہے، اگر چیئرمین نے بھی یہ حرکت کی ہے تو میں معافی چاہتا ہوں لیکن یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے‘‘۔
علاوہ ازیں شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’قومی میدان کے اندر اور باہر بہتر کی مستحق ہے‘‘۔
If our hearts genuinely beat with cricket and we are really a passionate cricket following nation, then don't we all deserve much better – both on and off the field? #JustAsking
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 30, 2023
خیال رہے کہ پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے سرکاری میڈیا پر ایک پروگرام کے دوران یہ الزام عائد کیا تھا کہ کپتان بابراعظم چیئرمین پی سی بی اور سی ای او پی سی بی سلمان نصیر کو مسلسل فون کررہے ہیں لیکن وہ ان کے پیغامات کا جواب نہیں دہے رہے‘‘۔
راشد لطیف کے اس بیان کے بعد سے یہ معاملہ میڈیا میں زیر بحث ہے جب کہ نجی پروگرام میں ایک صحافی نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی سی ای او پی سی بی سلمان نصیر کی واٹس ایپ پر کی گئی ذاتی گفتگو بھی نشر کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
