Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے خلاف جیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، شکیب الحسن

بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف جیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کا 31 واں میچ کل کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلا جائے گا جب کہ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ٹاپ سات ٹیموں کے علاوہ میزبان پاکستان کی ٹیم 2025 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

میچ پر بات کرتے ہوئے بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کہتے ہیں ’’جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ میچ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کے لیے یہ میچ جیتنا ہوگا اور اس وقت ہم یہ کرسکتے ہیں‘‘۔

شکیب الحسن کہتے ہیں ’’یہ میچ ہمیں جیتنا ہے اور ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، ورلڈکپ میں ہم نویں پوزیشن پر ہیں جب کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ دسویں نمبر‘‘۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی ٹیم کو ورلڈکپ میں اب تک 6 میچز میں سے 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد ان کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version