Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کپتان بابر اعظم کا بڑا فیصلہ

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 4 فاسٹ بولرز میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کا اگلا مقابلہ کل نیوزی لینڈ سے ہوگا جس میں پاکستان ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ذرائع کے مطابق اس اہم میچ میں بارش کے موسم کا فائدہ اٹھانے کے لیے فاسٹ بولرز سے اٹیک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف شاہین آفریدی، حارث رؤف، حسن علی اور وسیم جونئیر پر مشتمل فاسٹ بولر ایکشن میں ہوں گے۔

علاوہ ازیں افتخار احمد اور سلمان علی آغا اسپن باؤلنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 85 رنز سے فتح درکار ہے جب کہ فورکاسٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ نے 4 فاسٹ بولرز میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حسن علی کی پلیئگ الیون میں شمولیت پر اسامہ میر کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے جب کہ انجری کا شکار شاداب خان کا پلیئنگ الیون میں شمولیت کا فیصلہ بھی میچ سے قبل ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں