Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیفا نے برطانوی نژاد فٹبالر کو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دیدی

فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے برطانوی نژاد پاکستانی فٹبالر اوٹس خان کو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دے دی۔

فٹبال کی عالمی تنظیم  نے برطانوی نژاد پاکستانی فٹبالر اوٹس خان کی شہریت پر تنازعہ کی وجہ سے انہیں کھیلنے سے روکا تھا تاہم اب انہیں پاکستان کی نمائندگی کی اجازت مل گئی ہے۔

دوسری جانب ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے بھی اوٹس کو پاکستان ٹیم سے کھیلنے کیلئے کلیئرنس دے دی ہے۔ فیفا سے کلیئرنس ملنے کے بعد اوٹس خان ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اوٹس خان نے شہریت تنازعہ کی وجہ سے راؤنڈ ون کا میچ مس کر دیا تھا۔ فیفا کی جانب سے اوٹس خان کے دادا کی نئی دہلی میں ولادت کی بنیاد پر ان کی پاکستانی شہرت پر سوال اٹھایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نئی دہلی میں ولادت پاکستان بننے سے قبل تھی، پاکستان بننے کے بعد فیملی فیصل آباد منتقل ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version