انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکن بورڈ کی رکنیت کو معطل کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ نے فوری طور پر سری لنکا کو مطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سری لنکا کو حکومتی مداخلت کی بنا پر معطل کیا گیا ہے، بورڈ اجلاس میں اتفاق ہوا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کے معاملات آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ معطلی اور اس کے خاتمے کی شرائط و ضوابط جلد طے کریں گے۔
