Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شعیب ملک نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کی خواہش ظاہر کردی

سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کرس گیل کے سب سے زیادہ رنز کے ریکارڈ کو توڑنے کی خواہش ظاہر کردی۔

حال ہی میں آل راؤنڈر شعیب ملک نے مقامی اسپورٹس چینل کے پروگرام میں شرکت کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کرس گیل کے سب سے زیادہ رنز کے ریکارڈ کو توڑنے کی خواہش ظاہر کی۔

پروگرام کے دوران ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کریں گے، جواب میں ان کا کہنا تھا ’’ہاں میں ضرور شرکت کروں گا‘‘۔

جب ان سے ٹورنامنٹ کھیلنے کی وجہ پوچھی تو ان کا کہنا تھا کہ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی کرس گیل کا سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کرکٹ کھیلنا پسند ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مجھے ٹاپ اسکورر بننے کے لیے 1874 رنز درکار ہیں اور میری خواہش ہے کہ میں کرس گیل کا ریکارڈ توڑوں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شعیب ملک کے اس وقت 478 اننگز میں 12 ہزار 688 رنز ہیں جب کہ کرس گیل نے 455 اننگز میں 14 ہزار 562 رنز بنائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version