Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمیز راجہ کا رونالڈو سے متعلق حیران کن انکشاف

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ڈائیٹ پلان ناسا ترتیب دیتا ہے۔

رمیز راجہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ’’کرسٹیانو رونالڈو کی ڈائیٹ پلان کو ناسا کے سائنسدان ترتیب دیتے ہیں‘‘۔

رمیز راجہ کے حیران کن انکشاف کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کئی صارفین نے اس بیان کو کم علمی کی وجہ بھی قرار دیا۔

یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو ناسا کی ڈیزائن کردہ جسمانی بحالی مشین کی وجہ سے اپنی غیر معمولی جسماتی طاقت کو برقرار رکھتے ہیں جب کہ ان کے گھر میں نصب ویسکیو اسپورٹ ری جنریشن سسٹم جسمانی پھرتی کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

ناسا کی یہ مشین ان کی صحت یابی میں بھی مدد فراہم کرتی ہے اور ٹشوز میں زیادہ آکسیجن کا باعث بھی بنتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version