Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نسیم شاہ کی بحالی کے حوالے سے اہم خبر

قومی فاسٹ بالر نسیم شاہ کی ری ہیبلیٹیشن (بحالی) کے حوالے سے اپ ڈیٹ سامنے آگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر نسیم شاہ نے آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیبلیٹیشن (بحالی) کے آخری مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔

نسیم شاہ ستمبر میں ایشیاکپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی۔ سرجری کے بعد وہ بحالی اور ابتدائی تربیت کے لیے دو ماہ تک برطانیہ میں رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے میڈیکل کے تمام اخراجات برداشت کیے ہیں اور اس دوران ماہر میڈیکل اسٹاف مستقل نسیم شاہ کا خیال رکھتا رہا تھا۔

نسیم شاہ کی بحالی لاہور میں ایک اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، ایک فزیو تھراپسٹ اور ایک ڈاکٹر کی نگرانی میں جاری ہے۔ فی الوقت وہ جم میں ہلکی ایکسرسائز اور جزوی بولنگ پریکٹس کررہے ہیں۔ وہ کل سے بیٹنگ شروع کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version