Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیاکپ؛ پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

سعد بیک کی قیادت میں پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم اے سی سی انڈر 19 ایشیاکپ کے لیے دبئی پہنچ گئی ہے۔

اے سی سی انڈر 19 ایشیاکپ میں پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کی قیادت سعد بیگ کررہے ہیں جب کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کل 7 دسمبر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 سے 2 بجے تک آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کرے گی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 8 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی جب کہ بھارت کے خلاف ان کا میچ 10 دسمبر کو ہوگا اور افغانستان کے خلاف میچ 12 دسمبر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم بغیر مینجر کے دبئی روانہ ہوگئی ہے، شعیب محمد کا ویزا پاسپورٹ ریونیو نہ ہونے کی وجہ سے نہیں لگ سکا تھا جب کہ فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اب ٹیم مینجر کی ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version