Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل میں شامل کیوں نہیں کیا؟ احمد شہزاد نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پی ایس ایل میں شامل نہ ہونے سے متعلق نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

حال ہی میں قومی کرکٹر احمد شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ ’ ایک اور پی ایس ایل ڈرافٹ گزر گیا اور مجھے کسی ٹیم کی طرف سے پِک نہیں کیا گیا ‘۔

 انہوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ تحریر مجھے اسی سال لکھنا پڑے گی۔ میں نے پی ایس ایل ڈرافٹ سے قبل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھرپور محنت کی اور بہترین کارکردگی دکھائی ‘۔

 

 

قومی کرکٹر نے کہا کہ ’مجھے کسی پی ایس ایل ٹیم میں شامل نہ کرنا ایک سوچی سمجھی سازش لگتی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ کیوں مجھے پی ایس ایل 9 میں شامل نہیں کیا گیا اور جلد ہی پوری دنیا کو بھی اس کی خبر ہوجائے گی‘۔

احمد شہزاد نے کہا کہ ’پی ایس ایل سے دوری اختیار کر رہا ہوں اور آئندہ کبھی ان ٹیمز کی ساتھ نہیں کھیلوں گا ‘۔

خیال رہے کہ احمد شہزاد نے 2016 میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی طرف سے پی ایس ایل میں بلے بازی کی تھی۔ 7 سالوں کے اندر انہیں دستیابی کے باوجود کسی فرنچائز نے پک نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version