Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرسٹیانو رونالڈو کا پسندیدہ کھانا کون سا ہے؟

کرسٹیانو رونالڈو نے پسندیدہ کھانے کی تصاویر شیئر کردیں ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی بے مثال فٹنس اور سخت ٹریننگ کے لیے مشہور ہیں جب کہ وہ کھانے کے بھی بہت شوقین ہیں۔

حال ہی میں اسٹار فٹبالر نے اپنے پسندیدہ کھانے کی تصاویر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئیں۔

انہوں نے پرتگال کی روایتی ڈش باکالاوا براس کی تصاویر اپنے اسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی جس کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

یاد رہے کہ پرتگال کی روایتی ڈش باکالاوا براس کو تلے ہوئے آلو، پیاز اور انڈے کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو ناشتے میں ایواکاڈو ٹوسٹ کے ساتھ سلاد، پھل اور پنیر کھانا پسند کرتے ہیں جب کہ وہ ران کا گوشت اور دہی کھانے کو بھی بہت ترجیح دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version