آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کو دوسرا بڑا دھچکا لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی آسڑیلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اسپنر نعمان علی باہر ہوگئے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم نے بتایا کہ نعمان علی کو اچانک پیٹ میں شدید تکلیف ہوئی، ڈاکٹرز کے معائنہ کے بعد اپینڈکس کی تکلیف کی نشاندہی کی۔ نعمان علی کی فوری سرجری کی گئی ہے۔
نعمان سرجری کے بعد اب بہتر محسوس کر رہے ہیں، تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
