Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9؛ ذکاء اشرف ڈرافٹ کے دوران انتظامات پر بھڑک اٹھے

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ کے دوران متوازن انتظامات پر بھڑک اٹھے۔

13 دسمبر کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ کے دوران متوازن انتظامات پر ذکاء اشرف ناراض ہوگئے۔

ذکاء اشرف نے تقریب میں نامناسب انتظامات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر صہیب شیخ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

اجلاس میں کشیدہ ماحول اس وقت پیدا ہوا جب ذکاء اشرف نے بھاری رقم دینے کے باوجود مناسب انتظام نہ ہونے پر سوالات اٹھائے جن میں بنیادی چیز شرکاء کے لیے مناسب خواراک کا نہ ہونا تھا۔

ذکاء اشرف اور صہیب شیخ کے درمیان بات بڑھ کر گرما گرم بحث تک جاپہنچی جب کہ صہیب شیخ سخت لہجے سے ناخوش ہوکر اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

بعد ازاں انہوں نے اپنے رویہ پر چیئرمین پی سی بی سے اگلے ہی دن معافی مانگی اور دوبارہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version