پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی ریکارڈ بک میں نام درج کروانے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی ریکارڈ بک میں اپنا درج کروالیا ہے جس کے بعد وہ ریکارڈ بک میں نام درج کروانے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
Imad Wasim makes history in T20 cricket! 👏🏽
Cricketers to hit 1000+ runs AND take 50+ wickets in a calendar year in T20s:
Kieron Pollard in 2010 ✅
Azhar Mahmood in 2012 ✅
Andre Russell in 2016 ✅
Imad Wasim in 2023 ✅#BBL13 | #PakistanCricket pic.twitter.com/OlbP9c6nHJ— Grassroots Cricket (@grassrootscric) December 26, 2023
اس سے قبل آل راؤنڈر اظہر محمود نے 2012 میں اپنا نام ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی ریکارڈ بک میں درج کروایا تھا جب کہ سابق پاکستانی آل راؤنڈر نے یہ سنگِ میل آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے عبور کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ کیوں لی؟وجہ خود بتادی
انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلنڈر ایئر میں ایک ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں اور 50 وکٹیں بھی حاصل کیں ہیں۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ 2010 اور آندرے رسل بھی 2016 میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں جب کہ پاکستان کے واحد کرکٹر اظہر محمود اس فہرست میں شامل تھے۔




















