پاکستان کے نامور کمنٹیٹر محمد ادریس کا انتقال ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور کمنٹیٹر محمد ادریس طویل علالت کے بعد 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
نامور کمنٹیٹر محمد ادریس کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر سپنا سٹی فیصل آباد میں ادا کی گئی ہے۔
محمد ادریس نے سوگواران میں بیوہ، دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کے کمنٹیٹرز نے جب پہلی بار ایک پلیٹ فارم کی تشکیل دی تو محمد ادریس اس کے پہلے صدر بنے تھے، انہوں نے اردو زبان میں کمنٹری کرنے میں ایک خاص منفرد انداز اپنایا۔
