سابق انگلش کرکٹر ناصر حسین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے حوالے سال 2024 کے لیے پیش گوئی کردی ہے۔
انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔
Nasser Hussain chooses Babar & Virat as the SUPERSTARS to perform the best in 2024.
Do you agree?#BabarAzam𓃵 I #ViratKohli𓃵pic.twitter.com/M0wM3L3BUR— Pakistan Cricket Team USA FC (@DoctorofCricket) December 31, 2023
ناصر حسین نے کہا ’’کپتانی چھوڑنے سے بابر اعظم کا بوجھ کچھ کم ہوگا جس کے باعث وہ اپنی بیٹنگ کی صلاحیت پر توجہ مرکوز کرسکتے ہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ففٹی بھی نہ بناسکے
ان کا کہنا تھا ’’میرے خیال سے یہ نیا سال بابر اعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ایک بہترین سال ثابت ہوگا‘۔
سابق انگلش کرکٹر نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اہم وقت میں رنز بنانے کے لیے ان کی ضرورت ہوگی۔
ناصر حسین کہتے ہیں ’’پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بابر اعظم سب سے بڑی چیز جو کرسکتے ہیں وہ رنز کے بوجھ کو کم کرنا ہے اور پاکستان کو رنز بنانے کے لیے ان کی ضرورت ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹ کمنز نے بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کی حکمت عملی بتادی
انہوں نے مزید کہا ’’کیریبین میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہونے جارہا ہے جب کہ پاکستان آخری بار ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچی تھی لہذا انہیں بہترین کارکردگی کے لیے اپنے سابق کپتان کی ضرورت ہوگی‘‘۔
علاوہ ازیں ناصر حسین نے بابر اعظم کے ساتھ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے لیے بھی سال 2024 بہترین ثابت ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔




















