ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ گرانٹ بریڈ برن نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کی ذمہ داری نبھانے والے گرانٹ بریڈ برن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا ہے۔
جاری کردہ پیغام میں انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک شاندار باب کے اختتام کا وقت آگیا ہے۔
Bohat Bohat Shukriya pic.twitter.com/n0k0pagdtb
— Grant Bradburn (@Beagleboy172) January 7, 2024
انہوں نے کہا کہ 5 برس کے دوران 3 مختلف عہدوں پر کام کیا، جن کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اُس پر فخر ہے۔
یاد رہے کہ پی سی بی کی سابقہ مینجمنٹ نے گرانٹ بریڈ برن کو مئی میں 2 برس کے لیے ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔
