پی ایس ایل سے قبل پشاور زلمی کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے کرکٹر لونگی نگیڈی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ایڈیشن 9 سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
لونگی نگیڈی نے پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنا تھی تاہم انہوں نے لیگ کے آئندہ ایڈیشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افریقی کرکٹر نے اپنے فیصلے سے متعلق اپنی فرنچائز پشاور زلمی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کی ریپلیسمنٹ اور سپلیمنٹری ڈرافٹنگ 29 جنوری کو ہوگی جبکہ رواں ایڈیشن میں کل 9 کھلاڑی ایسے ہیں جن کو عارضی اور مکمل طور پر ریپلیس کیا جاسکتا ہے۔
