پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے غزل گا کر مداحوں کو حیران کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر قومی کرکٹر اور پی ایس ایل سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کھیلنے والے کھلاڑی نسیم شاہ کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ ہیڈ فون لگا کر مشہور گانا ’کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو‘ گا رہے ہیں۔
دنیا بھر میں موجود شائقین کرکٹ نسیم شاہ کی گلوکاری کو خوب پسند کررہے ہیں۔
اس کلپ کی ایک اور دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جب نسیم شاہ نے ہیڈ فون ہٹا کر اپنی آواز سنی تو خود کہا کہ ’میں تو راحت فتح علی خان سے سیدھا چاہت فتح علی خان بن گیا۔‘


















