پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار خان 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شہریار خان طویل عرصے سے زیرِ علاج تھے اور آج لاہور میں انتقال کر گئے، شہریار خان کی عمر 89 برس تھی۔
وہ 2 مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین رہے، شہریار خان سابق سفارت کار بھی تھے اور وہ سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
سابق چیئرمین پی سی بی شہیریار خان کی تدفین آج کراچی میں ہوگی۔
