پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرلیگل بلال رضا عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے ڈائریکٹر لیگل بلال رضا بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے آنے کے بعد یہ دوسرا استعفی آیا ہے۔
دو روز قبل ڈائریکٹرکمرشل بابر حامد نے مینجمنٹ سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی تھی جس میں ڈائریکٹرکمرشل مارکیٹنگ اور اسٹیٹ کو ریونیو جنریشن کا پلان تیاری کا ٹاسک دیا تھا۔
