Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی کرکٹرز ٹریفک حادثے میں زخمی

معروف پاکستانی کرکٹرز بسمہ معروف اور غلام فاطمہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کراچی میں ٹریفک حادثے کے دوران معمولی زخمی ہوگئی ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔ دونوں کھلاڑی پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی زیرنگرانی ہیں۔ یہ دونوں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے تربیتی کیمپ کاحصہ ہیں۔

 

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں پلیئرز کی گاڑی جمعے کی شب کراچی میں ہوٹل کے باہر یوٹرن لیتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکرائی تھی، حادثے میں دیگر پلیئرز محفوظ رہی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بسمہ اور غلام فاطمہ کی انجری بھی بہت معمولی نوعیت کی تھی، دونوں پلیئرز کو مقامی اسپتال میں احتیاطی ٹیسٹ بھی ہوئے ہیں اور پی سی بی کا میڈیکل پینل بھی ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version