Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے، کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے اور یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔

سابق کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں، فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔

 

 

بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب پاکستان ویمنز کرکٹ  ڈپارٹمنٹ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version