Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم استنبول سے پاکستان کے لیے روانہ

پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس گولڈ میڈل دلانے والے جیولین تھروور ارشد ندیم استنبول سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

ارشد ندیم پیرس سے براستہ استنبول لاہور پہنچیں گے، ارشد ندیم کا طیارہ آج رات 12 بجکر 55 منٹ پر لاہور لینڈ کرے گا۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف لاہور ایئرپورٹ پر ارشد ندیم کا خود استقبال کریں گے، وزیراعظم ارشد ندیم کی کارکردگی پر پُرجوش تھے۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس میں ریکارڈ کارکردگی پر ہلال امتیاز عطا کرنے کی ہدایت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: 77 ویں یوم آزادی؛ حکومت کا ڈاک ٹکٹ پر ارشد ندیم کی تصویر لگا کر خراجِ تحسین

متعلقہ خبریں

Exit mobile version